Time 04 مارچ ، 2021
کاروبار

ملک میں کپاس کی پیداوار میں تاریخی کمی

اسلام آباد: ملک میں کپاس کی پیداوار میں تاریخی کمی واقع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے بھارت سے کپاس اور یارن درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی لیکن وزرات نیشنل فوڈ سکیورٹی نے تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے اسے کسانوں کے مفادات کے خلاف قرار دیاہے۔

ذرائع وزارت نیشنل فوڈ کا کہنا ہےکہ بھارت میں سبسڈی کے باعث کپاس کی پیداواری لاگت کم ہے اور بھارت سے کپاس کی درآمد ملک میں کپاس کی پیداوار مزید متاثرکرسکتی ہے۔

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے بھارت سےکپاس کی درآمد محدود کرنےکی تجویز دی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ اس سال پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں تاریخی کمی کا تخمینہ ہے۔