ایمن کا نام فوربز ایشیا کی فہرست میں آنے پر منیب کا رد عمل کیا تھا؟

فوٹو:فائل

گزشتہ برس پاکستان شوبز انڈسٹری کی تین اہم شخصیات اداکارہ ایمن خان، ماہرہ خان اور عاطف اسلم فوربز ایشیا کے 100 ڈیجیٹل اسٹار کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

حال ہی میں اداکارہ ایمن خان شوہر منیب بٹ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں جلوہ گرہوئیں جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کی توقع نہیں تھی ہم اس وقت ترکی میں تھے، میں نے منیب کو اپنے مینیجر کا میسیج دکھایا تو انہوں نے اس پر زیادہ توجہ نہیں دی۔

ایمن خان نے بتایا کہ میسج دیکھ کر اپنے مینیجر کو کال کی اور کہا کہ یہ مذاق کا وقت نہیں، میں اس وقت آرام کررہی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اس وقت لاک ڈاؤن لگنے کے باعث غصے میں تھی لیکن میری کال پر مینیجر نے مجھ سے کہا کہ یہ مذاق نہیں ہے لیکن میں نے پھر بھی اسے نظر انداز کردیا۔

فوٹو :بشکریہ :فوربز

ایمن نے مزید بتایا کہ اگلے روز مینیجر نے کئی کالز کیں جنہیں دیکھ کر میں ڈر گئی، اس پر مینیجر نے مجھ پر غصہ کیا اور انسٹاگرام دیکھنے کا کہا۔

بعد ازاں جب میں نے انسٹاگرام دیکھا تو خوش ہوگئی اور منیب کو بتایا جس پر اس نے یہ سن کر خوشی سے اچھلنا شروع کردیا۔

خیال رہےکہ اس فہرست میں بھارتی اسٹارز شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، انوشکا شرما،کیتھرائن لینگ فورڈ ،کے جے آپا جیسے دیگر اور بڑے نام بھی شامل تھے۔

مزید خبریں :