Geo News
Geo News

Time 05 مارچ ، 2021
پاکستان

تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز بڑھنے لگے

اسلام آبادکے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

جیو نیوز کےمطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز کے سبب تعلیمی ادارے سیل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلعی حکام نے کورونا کیسز سامنے آنے پر مزید 2 تعلیمی ادارے سیل کیے ہیں جن میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز سیکٹر آئی ٹین ون اور ماڈل کالج فار بوائز سیکٹر ایف سیون تھری کو بھی سیل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے بند تعلیمی اداروں کو پہلے مرحلہ وار کھولا گیا جس کےبعد وزیر تعلیم شفقت محمود نے یکم مارچ سے معمول کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا۔