05 مارچ ، 2021
بھارت کے سینئر اداکار جیکی شروف نے ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آدھے قبر میں بیٹھے ہیں۔
جیکی شروف نے ممبئی میں جانوروں کے لیے چیریٹی سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کی اور فاؤنڈیشن کو ایمبولنس عطیہ کی جب کہ اس تقریب کا انعقاد بھارتی اداکارہ عائشہ جھلکا کی جانب سے کیا گیا تھا۔
دوران تقریب جیکی شروف نے مداحوں کو اپنے پرانے نام جگو داداکے لہجے میں بات کرتے ہوئے محظوظ کیا اور اس دوران مداحوں کو نصیحت کے ساتھ ساتھ اپنی بڑھتی عمر کا بھی ذکر کیا۔
جیکی شروف کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کو محبت ، نگہداشت اور اضطراب کو سمجھنا چاہیے، یہی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ہم تو آدھا قبر میں ہیں۔
اداکار کی بات کاٹتے ہوئے اداکارہ عائشہ جھلکا نے فوراً مداخلت کرتے ہوئے انہیں ٹوکا کہ میں نہیں آپ، جس پر اداکار نے فوراًکہا کہ میں اپنی بات کررہا ہوں اور ابھی تو مجھے بھی 90 سال تو کھینچنا ہے۔