طلاق نہیں ہو رہی، خوشحال زندگی گزارنا چاہتے ہیں: اہلیہ نواز الدین صدیقی

فوٹو: بشکریہ زی نیوز 

بھارت کے مقبول ترین اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی کو دوسرا موقع دینا چاہتی ہیں اور ایک بار پھر خوشحال فیملی بنانا چاہتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ صدیقی نے مئی 2020 میں نواز الدین سے طلاق لینے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نوازالدین کی اہلیہ نے کہا کہ چند ہفتے قبل میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور میں اپنے بچوں کے ساتھ نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت میں نے نوازالدین کا الگ روپ دیکھا کہ وہ ایک خیال رکھنے والا شوہر اور باپ ہے، جب میں اپنے بچوں کے ساتھ نہیں تھی تو اس نے بچوں اور ان کی تمام تر چیزوں کا خیال رکھا۔

عالیہ نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھتے تھےکہ میں کیسی ہوں، انہوں نے مجھے بہت متاثر کیا اور یہ ثابت کیا کہ وہ میرے بچوں کے لیے ایک اچھا باپ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچے بھی نوازالدین سے بے حد پیار کرتے ہیں اور میں اب ایک بار پھر ایک خوشحال فیملی بنانا چاہتی ہوں کیونکہ اب چیزیں مختلف ہو گئی ہیں، وہ بہت ساتھ دینے والا اور خیال کرنے والا شخص ہے، ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اپنے تمام تر اختلافات کو الگ رکھ کے اپنے بچوں کی خاطر دوبارہ خوش و خرم زندگی گزاریں۔

مزید خبریں :