سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں، اہم کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز میں اہم کمانڈروں سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز  نے جنوبی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل اور زوئیدہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کیے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشنز میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں ٹی ٹی پی کے بسم اللہ گروپ کا دہشت گرد کمانڈر عبدالآدم زیب عرف ڈنگ شامل ہے جبکہ آپریشن میں ٹی ٹی پی سجنا گروپ کے دہشت گرد کمانڈر مولوی محبوب اور میر سلام بھی ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردعبدالآدم زیب 2014 سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی افرادپرحملوں ملوث تھا جبکہ دہشتگردعبدالآدم زیب حکومتی املاک پرآئی ای ڈی حملوں، فائرنگ، ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان میں بھی ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردعبدالآدم محمد خیل، بویا، دتہ خیل میں دہشتگردوں کی بھرتی میں ملوث تھا جبکہ ہلاک دہشت گرد مولوی محبوب اور میرسلام، بیت اللہ محسود اور دیگر ٹی ٹی پی دہشتگردکمانڈرز کےقریبی ساتھی تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد کمانڈرز مولوی محبوب اور میر سلام سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چیک پوسٹس پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ دونوں دہشت گرد جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلوں اور 2007 میں لدھا فورٹ پر حملے میں بھی ملوث تھے۔

مزید خبریں :