Time 08 مارچ ، 2021
پاکستان

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ 26 مارچ کو کراچی سے شروع کرنے کی تجویز

لانگ مارچ کے لیے بنائی گئی اپوزيشن اتحاد کی خصوصی کمیٹی نےتجاویز قیادت کو پیش کردیں۔

اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا رہنما اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ کے لیے بنائی جانے والی خصوصی کمیٹی کی سفارشات اجلاس میں پیش کی گئیں۔

کمیٹی کی سفارشات کے مطابق  لانگ مارچ 26 مارچ کو کراچی سے ایک عوامی اجتماع کے ساتھ شروع ہوگا، تمام جلوس 30 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد پہنچیں گے، شرکاء کےاستقبال کے لیےفیض آباد پرمرکزی کیمپ ہوگاجب کہ روات چوک ،چھبیس نمبر چونگی اوربھارہ کہوہ میں بھی کیمپ لگائےجائيں گے ۔

تمام جماعتیں اپنے اخراجات برداشت کریں گی ،کمیٹی نے سفارش کی کہ تمام جلوس 30 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد پہنچیں گے، دھرنا اس وقت تک جاری رہےجب تک کہ مقصد حاصل نہیں ہوتا۔

پی ڈی ایم کمیٹی نے سفارش کی ہےکہ تاجروں، کسانوں اور مزدور یونینوں سے رابطہ کیا جائے، لانگ مارچ کے لیے مختلف کمیٹیاں فوری طور پر تشکیل دی جائیں۔

مزید خبریں :