08 مارچ ، 2021
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں سینیٹ انتخابات کا معاملہ ایجنڈے میں سرفہرست رکھنے پر زور دیا ہے۔
بلاول نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو یوسف رضا گیلانی کی جیت سے امید ملی، ہم چاہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت کر ایک اور فتح اپنے نام کریں۔
اجلاس سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ کامیابی کے سو باپ اور ناکامی یتیم ہوتی ہے، اس کامیابی پر آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں، ہم ضمنی انتخاب، سینیٹ الیکشن کابائیکاٹ کرتے تو سوچیں کہاں کھڑے ہوتے، ہمیں سینیٹ میں عددی برتری ثابت کرنےکاچیلنج دیاگیااورہم اس میں سرخروہوئے۔
اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پی ڈی ایم یوسف رضاگیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا مشترکہ امیدوار نامزدکرے۔
خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم کا اجلاس جاری ہے جس میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔