رنبیر کپور بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے؟

خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رنبیر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں،فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور بھی مبینہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ اداکارکا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ قرنطینہ میں چلےگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کے انکل اور بالی وڈ اداکار رندھیر کپور نے رنبیر کے کورونا میں مبتلا ہونے کے سوال پر بتایا کہ وہ شہر سے باہر ہیں تاہم انہیں پتہ چلا ہے کہ رنبیر کی طبیعت ٹھیک نہیں، تاہم انہیں علم نہیں کہ اسے ہوا کیا ہے۔

خیال رہے کہ متعدد بالی وڈ اداکار کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور اب متعدد نے کورونا کی ویکسین بھی لگوالی ہے۔

مزید خبریں :