لاہور : جعلی کرنسی اور پرائز بانڈز کا کام کرنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار

فائل:فوٹو

لاہور: فیکٹری ایریا پولیس نے جعلی کرنسی اور پرائز بانڈز کا کام کرنے والے چار رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں مظفر بخاری، رفاقت، علی شہباز اور آرون مسیح شامل ہیں جب کہ ملزمان سے بھاری مالیت کی جعلی کرنسی اور پرائز بانڈز  برآمد کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 21 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جعلی پرائز بانڈ اور ہزاروں روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد ہوئے۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان بازاروں میں جعلی پرائز بانڈز اور جعلی کرنسی فروخت کرتے تھے، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :