شہر شہر
31 مئی ، 2017

لاہور:جعلی پرائز بونڈ چھاپنے والے گروہ کے 4کارندے گرفتار

لاہور:جعلی پرائز بونڈ چھاپنے والے گروہ کے 4کارندے گرفتار

ایف آئی اے نے جعلی پرائز بانڈ بنانے والے گروہ کے 4 ارکان کو لاہور سے گرفتار کر لیا،جن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی پرائز بانڈ، مشین اور دیگر آلات برآمد کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے جمیل احمد خان کے مطابق کارروائی لاہور کے مختلف علاقوں میں کی گئی، ملزمان نے 15 ہزار روپے والے جعلی پرائز بانڈ بنانے کے لیے مشین لگا رکھی تھی، گرفتار ملزمان میں ذوالفقار، یوسف، آصف اور ندیم شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم ذوالفقار ایک اسپتال سے پکڑا گیا، جس کی نشاندہی پر ملزم یوسف کو ہائیکورٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیاجبکہ ان دونوں کی نشاندہی پر مریدکے میں چھاپہ ما را گیا جہاں سے ملزم آصف اور ندیم کو گرفتار کیا گیا۔

ان کے قبضے سے جعلی پرائز بانڈ بنانے والی مشین، پلیٹیں اور دیگر آلات برآمد کئے گئے ہیں، ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :