ایمن خان نے اسکرین سے دوری کی وجہ بتادی

فائل:فوٹو

ایمن خان کے مداح انہیں اسکرین پردیکھنے کے لیے بے تاب ہیں لیکن اداکارہ فی الحال اسکرین پر آنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔

ایمن خان شوہر منیب بٹ کے ہمراہ ایک شو میں شریک ہوئیں جس میں میزبان حنا الطاف اور آغا علی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجوہات بتائیں۔

ایمن نے کہا کہ  جہاں تک اداکاری کا تعلق ہے تو مجھے لگتا ہے کہ میں نے ایک ساتھ بہت زیادہ کام کرلیا تھااور  2 سے 3 سال تک میں نے دن رات کام کیا۔

فائل:فوٹو

انہوں نے کہا کہ اب میں اپنے وقت کو انجوائے کررہی ہوں اور جان رہی ہوں کہ زندگی کیا ہے،  ورنہ ہوتا یہ تھا کہ صبح اٹھے، میک اپ کروایا اور شوٹ پر چلے گئے، پھر واپس آئے اور منہ دھو کر سوگئے۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ ہم بطور چائلڈ اسٹار بچپن سے کام کررہے ہیں، ہماری عمر کی لڑکیاں جب اچھے اچھے بیگ لے کر یونیورسٹی جارہی ہوتی تھیں ہم اس وقت بھی شوٹ پر جارہے ہوتے تھے، ہم نے دیکھا ہی نہیں زندگی کیا ہے، اب جب تھوڑا وقت ملا ہے تو میں اب زندگی کو انجوائے کرنا چاہتی ہوں کیونکہ کام تو تھوڑا بہت چلتا رہتا ہے۔

ڈراموں میں واپسی سے متعلق ایمن خان نے کہا کہ مجھے ابھی تھوڑا وقت چاہیے کیونکہ بیٹی بہت چھوٹی ہے اور میرے لیے اپنی فیملی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

مزید خبریں :