Geo News
Geo News

Time 09 مارچ ، 2021
انٹرٹینمنٹ

رنبیر کی والدہ نے اداکار کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی

فائل فوٹو

گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور کے کورونا میں مبتلا ہونے کا دعویٰ کیا تھا لیکن اس حوالے سے اداکار یا ان کے اہلخانہ کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

اب اداکار رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے بیٹے کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’آپ لوگوں کی نیک تمناؤں کا بے حد شکریہ، رنبیر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اس کی دوائیاں جاری ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ رنبیر نے تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔