فلم ‘تارے زمین پر’ کے اداکار درشیل سفاری آج کل کیا رہے ہیں؟

فوٹو: بشکریہ ڈی این اے انڈیا

2007 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ ’فلم تارے زمین پر‘میں ایشان نندکشوری کا کرادر ادا کرنے والے اداکار درشیل سفاری کو اس فلم نے 10 سال کی عمر میں ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔

اس فلم میں درشیل سفاری مقبول ترین اداکار عامر خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے اور اس فلم نے شاندار بزنس بھی کیا تھا۔

بعدازاں درشیل سفاری 2010 میں فلم ’بم بم بولے’، 2011 میں ’زوکومون‘ اور 2012 میں فلم ’مڈ نائٹس چلڈرن‘ میں اداکاری کرتے نطر آئے تھے۔

فوٹو: بشکریہ ڈی این اے انڈیا

اب حال ہی میں اداکار درشیل سفاری نے سابقہ مس انڈیا کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی اداکارہ سشمیتا سین کی بیٹی رینی سین کے ساتھ ایک مختصر فلم ’سٹاباز‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

علاوہ ازیں درشیل ایک میوزک ویڈیو ’پیار نال‘ میں بھی آ چکے ہیں جو گزشتہ سال ریلیز کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ اداکار درشیل سفاری بہت جلد ایک ویب شو ’بٹرفلائیز’ میں نظر آئیں گے۔

مزید خبریں :