جسٹس (ر) عظمت سعید کی بطور سربراہ براڈ شیٹ انکوائری کمیشن تنخواہ لینے سے معذرت

جسٹس ریٹائرڈعظمت سعید نے بطور سربراہ براڈ شیٹ انکوائری کمیشن تنخواہ لینے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) عظمت سعید نے براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کےسربراہ کی حیثیت سے تنخواہ و مراعات لینے سے انکار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے جسٹس (ر)عظمت سعیدکی جانب سے  تنخواہ و مراعات نہ لینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز ہی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو تنخواہ اور مراعات کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو سپریم کورٹ کے جج کے برابر تنخواہ اور مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت براڈ شیٹ انکوائری کمیشن 29 جنوری کوبنایا گیا تھا۔

 کمیشن  نے براڈشیٹ اور آئی اے آر کے انتخاب، تقرری اورمعاہدوں کی چھان بین  سمیت  براڈ شیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری فرمز سے معاہدوں کی منسوخی کی وجوہات کی جانچ کرنی ہے۔

مزید خبریں :