09 مارچ ، 2021
بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی ہے۔
رنبیر کی والدہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے بیٹے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’آپ لوگوں کی نیک تمناؤں کا بے حد شکریہ، رنبیر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اس کی دوائیاں جاری ہیں‘۔
رنبیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عالیہ بھٹ سے متعلق بھی تشویش پائی جارہی تھی کیوں کہ حالیہ دنوں میں دونوں نے کافی وقت ایک ساتھ گزارا ہے۔
اس صورتحال میں عالیہ بھٹ کو بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کرانا پڑا تاہم خوش قسمتی سے عالیہ کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آگیا ہے البتہ انہوں نے احتیاطاً خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ تقریباً روز ہی اپنا کورونا ٹیسٹ کرتی ہیں اور آج بھی جب انہوں نے ٹیسٹ کیا تو نتیجہ منفی آیا۔