دنیا
Time 09 مارچ ، 2021

میگھن مارکل نے تہلکہ خیز انٹرویو نشر ہونے کے دوران میزبان کو کیا میسج کیا؟

اوپرا ونفری کا کہنا ہےکہ انٹرویو نشر ہونے کے دوران میگھن نے انہیں میسج کیا تھا،فوٹو: اسکرین گریب

برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے حالیہ انٹرویو نے تہلکہ مچادیا ہے اور سوشل میڈیا پر اس انٹرویو کے حوالے سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹرویو لینے والی امریکی نشریاتی ادارے سی بی سی کی میزبان اوپرا ونفری کا کہنا ہےکہ انٹرویو نشر ہونے کے بعد سے ان کی جوڑے سے بات نہیں ہوئی ہے۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ انٹرویو نشر ہونے کے دوران میگھن نے انہیں میسج کیا تھا جس میں انہوں نے پوچھا تھا کہ پروگرام کیسا جارہا ہے ؟

اوپرا ونفری کے مطابق میگھن اس وقت اپنے بیٹے کو سلانے جارہی تھیں اور کیلی فورنیا میں موجود ہونے کے باعث الگ ٹائم زون کی وجہ سے انہیں نہیں پتہ تھا کہ نیویارک میں کیا ہورہا ہے۔

خاتون میزبان نے بتایا کہ میگھن کے استفسار پر میں نے بتایا کہ مجھے نہیں علم کہ کیا صورتحال ہے تاہم یہ معلوم ہے کہ یہ نشر ہورہا ہے۔

واضح رہےکہ  میگھن مارکل اور  شہزادہ ہیری کے حالیہ نشر ہونے والے انٹرویو میں میگھن نے شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے ہیں۔

مزید خبریں :