Geo News
Geo News

Time 09 مارچ ، 2021
پاکستان

کورونا کے باعث اسلام آبادکے مزید 3 تعلیمی ادارے بند

 اسلام آباد میں کورونا کے باعث 5 تعلیمی ادارے بند کیے جاچکے ہیں، ڈی ایچ او— فوٹو:فائل 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث مزید 3 تعلمی ادارے بند کردیے گئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر اسلام آباد زعیم ضیاء کا گفتگو میں کہنا تھاکہ بندکیےگئے تین تعلیمی اداروں میں ایک نجی اوردوسرکاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بندکیےجانے والوں میں کالج فارگرلزجی 6  اور ماڈل کالج بوائز آئی 9 شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے باعث 5 تعلیمی ادارے بند کیے جاچکے ہیں۔