دنیا
Time 10 مارچ ، 2021

میگھن کے انٹرویو پر والد کا ردعمل سامنے آگیا

فائل فوٹو

برطانوی شہزادے ہیری اور  ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے انٹرویو پر میگھن کے والد کا ردعمل سامنے آ گیا۔

میگھن کے والد تھامس مارکل نے بیٹی کے انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ وہ شاہی خاندان کے لیے بہت احترام رکھتے ہیں اور انہیں نہیں لگتا کہ برطانوی شاہی خاندان نسل پرست ہے اور نہ ہی برطانوی نسل پرست ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانویوں  کے بجائے لاس اینجلس اور کیلی فورنیا نسل پرست ہیں اور بچے کی رنگت سے متعلق سوال نسل پرستی نہیں بلکہ احمقانہ نوعیت کا ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی جوڑے نے گزشتہ دنوں امریکی میزبان اوپرا ونفری کو اپنے ذاتی حالات زندگی سے متعلق انٹرویو دیا تھا جس میں میگھن نے برطانوی شاہی خاندان پر الزامات کی بارش کردی۔

مزید خبریں :