دنیا
Time 10 مارچ ، 2021

میگھن مارکل کا انٹرویو دل دہلا دینے والا تھا: ہلیری کلنٹن

امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل کی حمایت میں سامنے آ گئیں۔

برطانوی شاہی خاندان سے روٹھ کر اپنے شوہر کے ہمراہ امریکا منتقل ہونے والی میگھن مارکل نے دو روز قبل ایک تہلکہ خیز انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے تھے۔

میگھن مارکل کا کہنا  تھا شاہی خاندان کی جانب سے مجھے تحفظ نہیں ملا، شاہی خاندان کو یہاں تک تحفظات تھے کہ شا دی کے بعد ہمارے بچے کی رنگت کتنی کالی ہو گی، شاہی خاندان سے متعلق تصور اور حقیقت میں بہت فرق ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے میگھن مارکل کے انٹریو کو سراہا گیا تھا اور کہا گیا کہ کسی بھی شخص کا اپنی نجی زندگی اور ذہنی حالت پر بات کرنا بہت ہمت کی بات ہے۔

اب امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن بھی میگھن مارکل کی حمایت میں سامنے آ گئی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا انٹرویو دل دہلا دینے والا تھا۔

ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا وقت بدل چکا ہے، یہ 2021ہے، میگھن نے اپنا سر نہیں جھکایا، وہ اپنی زندگی جینا چاہتی ہے اور یہ اس کا حق ہے۔

امریکا کی سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میگھن سے متعلق برطانوی پریس کا رویہ ظلم کے مترادف ہے۔

مزید خبریں :