وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود ایف بی آر بڑے شوگر ملز مالکان کیخلاف کارروائی سےگریزاں

شوگر ملز مالکان اور کمپنیوں کے خلاف ٹیکس کی عدم ادائیگی پر تحقیقات  کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے  400 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصولی کی تفصیلات  پر مبنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کردی۔

 رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے چھوٹی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرکے ٹیکس ریکور کرلیا گیا جب کہ بڑی کمپنیوں اور شوگر ملز مالکان کے خلاف کوئی کارروائی سامنے نہ آسکی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ایف بی آر حکام سے پوچھا کہ حکومتی شخصیات کی شوگر ملوں کے خلاف ٹیکس وصولی کی کوئی رپورٹ نہیں دی گئی، بتایا جائے ملک بھر کارروائیاں کیوں نہیں کی گئیں؟ کیا بڑی کمپنیوں کے خلاف کارروائی میں کوئی رکاوٹ ہے؟

ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ بڑی شوگر ملوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے شریف فیملی، جہانگیر ترین کے جے کے ٹی گروپ، خسرو بختیار گروپ، ہمایوں اختر گروپ، رمضان شوگر ملز، جے ڈی ڈبلیو، آر وائی کے اور اتحاد شوگر ملز کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔

وزیر اعظم عمران خان نے چھوٹی بڑی 89 شوگر کمپنیوں سے واجب الادا مکمل ٹیکس وصولی کا حکم دے رکھا ہے۔

مزید خبریں :