Time 10 مارچ ، 2021
دنیا

بھارت میں تیارکی گئی برطانوی کورونا ویکسین جلد پاکستان میں میسر ہوگی

بھارت میں تیار کی جانے والی برطانوی کورونا ویکسین آسٹرا زینیکا جلد پاکستان کو فراہم کردی جائے گی۔

وزارت صحت کےذرائع  نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستان کو عالمی ادارہ صحت (WHO) کی تنظیم کوویکس سے آسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کی گئی   آسٹرا زینیکا  ویکسین کی ساڑھے 4 کروڑ خوراکیں جلد ملیں گی۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ویکسین ملنے کی ابھی حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی ہے۔

 عالمی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق آسٹرا زینیکا اور بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف سیرم کے درمیان ایک سال میں ویکسین کی 3 ارب خوراکیں تیار کرنے کا معاہدہ ہوا ہے ۔

مزید خبریں :