دنیا
Time 11 مارچ ، 2021

ملکہ برطانیہ روٹھے شہزادہ ہیری سے فون پر رابطہ کریں گی

ملکہ برطانیہ شاہی خاندان سے روٹھ کر اہلیہ کے ہمراہ امریکا منتقل ہونے والے شہزادہ ہیری سے آئندہ چند روز میں فون پر رابطہ کریں گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ شہزادہ ہیری سے فون پر نجی معاملات سلجھانے کی کوشش کریں گی۔

برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے متنازع انٹرویو پر شاہی عملے کو خاموشی کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے تہلکہ خیز انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں سے پردہ اٹھایا تھا تاہم شاہی جوڑے نے انٹرویو میں ملکہ برطانیہ کی تعریفیں کی تھیں۔

مزید خبریں :