12 مارچ ، 2021
آج ہونے والے سینیٹ اجلاس میں 48 نو منتخب ارکان سینیٹ نے حلف اٹھا لیا ہے جس میں سب سے زیادہ سینیٹرز کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔
نو منتخب ارکان سینیٹ نے 6 سال کی مدت یعنی 2021 سے 2027 تک کے لیے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا ہے۔
پی ٹی آئی کے محسن عزیز، لیاقت تراکئی، شبلی فراز، فیصل سلیم، ذیشان خانزادہ، دوست محمد خان، ہمایوں مہمند نے حلف اٹھایا۔ اس کے علاوہ ثانیہ نشتر، فلک ناز، گردیپ سنگھ، فوزیہ ارشد، سیف اللہ نیازی، عون عباس، اعجاز چوہدری، علی ظفر نے بھی حلف لیا۔ پی ٹی آئی کے فیصل ووڈا، سیف اللہ آبڑو اور عبدالقادر نے بھی بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا۔
پیپلز پارٹی کے 8 سینیٹرز جن میں شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، تاج حیدر، شہادت اعوان، جام مہتاب دیہڑ، پلوشہ خان، فاروق ایچ نائیک اور یوسف رضا گیلانی بھی بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے 6 سینیٹرز پرنس احمد عمر، منظور احمد، سرفراز بگٹی، سعید ہاشمی، ثمینہ مشتاق اور دانش کمار بھی سینیٹر کا حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
مسلم لیگ ن کے 5 سینیٹرز ڈاکٹر عفنان اللہ، سعدیہ عباسی، ساجد میر، اعظم نزیر تاررڑ اور عرفان صدیقی نے بھی حلف اٹھا لیا ہے۔
جمعیت علماء اسلام ف کے سینیٹرز مولانا عبدالغفور حیدری، کامران مرتضیٰ اور عطاء الرحمان بھی بطور سینیٹر حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
اے این پی کے ہدایت اللہ اور عمر فاروق، ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری اور خالدہ اطیب، بی این پی کے محمد قاسم اور نسیمہ احسان جب کہ مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔