Time 12 مارچ ، 2021
پاکستان

طلال چوہدری کے طنز پر بلاول کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی جانب سے طنز پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

طلال چوہدری نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں یوسف رضا گیلانی کے ہارنے پر طنز کیا تھا اور کہا تھا کہ ‘بلاول بھٹو صاحب! “نیوٹرل” کا مزہ آیا‘۔

اب اس حوالے سے بلاول نے پریس کانفرنس کے دوران  کہا کہ ’طلال صاحب یہ کوئی تنظیم سازی نہیں بلکہ یہ جمہوری جدوجہد ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کی طرح میں 2018 سے جدوجہد نہیں کررہا، میں تین نسلوں سے جمہوری جدوجہد کررہا ہوں۔

خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو 48 اور یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے جس کے بعد صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔

7 ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے یہ ووٹ مسترد ہوئے۔ ایک ووٹ اس لیے مسترد ہوا کیوں کہ دونوں امیدواروں کے آگے مہر لگائی گئی تھی۔

مزید خبریں :