دنیا
Time 13 مارچ ، 2021

افغانستان سے امریکی فوج کامکمل انخلا تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ

افغانستان سے امریکی فوج کامکمل انخلا تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے  یکم مئی کی ڈیڈلائن پر عمل ہوتا نظرنہیں آتا۔

امریکی میڈیا نے جوبائیڈن انتطامیہ کے عہدیداروں کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ جوبائیڈن انتظامیہ شراکت اقتدار سے متعلق تجویزپر عمل کے لیے ڈیڈ لائن بڑھانا چاہتی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ طالبان کی جانب سے بھی نئی ٹائم لائن پر آمادہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہےکہ ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سےمعاہدےمیں تمام امریکی فوجیوں کے افغانستان سے نکالنے کے لیے یکم مئی کی ڈیڈلائن رکھی تھی۔

مزید خبریں :