13 مارچ ، 2021
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا کے مثبت کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کورونا کے بڑھتےکیسز کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس ہوا جس میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 سے 6 فیصد تک ہوگئی ہے، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح بڑھی ہے، وفاق کی تمام اکائیاں ایس اوپیزپر سختی سے عملدرآمد کے لیےفوری اقدامات کریں۔
این سی اوسی نے وبا کے کنٹرول کرنےکے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن میں توسیع کے لیے مزید اقدامات زیر غور ہیں ، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بعض شہروں میں بھی لاک ڈاؤن میں توسیع سمیت مختلف اقدامات پر غور کیا گیا ہے۔
این سی او سی اجلاس میں کورونا وبا کی نئی قسم کے پھیلاؤ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ بعض ملکوں سے بین الاقوامی سفرپر مزید پابندی پر فیصلہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ہوگا۔