Time 14 مارچ ، 2021
پاکستان

کورونا کیسز میں اضافہ: اسلام آباد کے 3 سب سیکٹرز سیل کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کاروباری علاقوں اور پارکس کو جمعہ، ہفتہ اور  اتوار کو مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق اسلام آباد کے تین سب سیکٹرز کو سیل کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، سیل کیےجانے والےسب سیکٹرز میں آئی ایٹ فور، ایف الیون ون اور آئی ٹین ٹو شامل ہیں، ان سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کیا جا رہا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق  تہوار اور  اجتماعات کو جاری تمام این او سی واپس لے لیے گئے  ہیں، کسی بھی انڈور سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی،کھلے مقامات پر 300 افراد کے اجتماع کی صرف 2گھنٹےکے لیے اجازت ہوگی۔

نئے حکم نامے کے مطابق کھلے مقامات پر 300 افراد کےاجتماع پر صرف 2گھنٹے کے لیےاجازت ہوگی،دفاتر کو 50 فیصد سےزیادہ عملہ بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :