Time 15 مارچ ، 2021
پاکستان

کورونا کی برطانوی قسم پاکستان آنے میں حکومت کی نا اہلی نہیں: یاسمین راشد

لاہور: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کورونا وائرس کی برطانوی قسم کے ملک میں آنے میں حکومتی نااہلی کے تاثر کو مسترد کردیا۔

جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا کی برطانوی قسم پاکستان میں آچکی ہے اور وائرس کی برطانوی قسم پاکستان آنے میں حکومت کی نا اہلی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائرس سے جو علاقے متاثر ہوئے ہیں وہاں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے جب کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 2 ہفتوں کے لیے تعلیمی بھی ادارے بند کیے گئے ہیں۔

وزیر صحت نے بتایا کہ پنجاب میں ویکسی نیشن جاری ہے اور 4 روز میں 18 ہزار افراد ویکسین لگواچکے ہیں۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور تعلیمی ادارے بھی دو ہفتوں کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔


مزید خبریں :