15 مارچ ، 2021
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
لاہور کے تھانا پرانی انارکلی میں ہائیکورٹ کے ڈی ایس پی سیکیورٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے میں تین زیر حراست ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں عتیق، طارق اور غلام عباس شامل ہیں۔
خیال رہے کہ شہباز گل ایک کیس میں پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے تھے جہاں ان کو 2 انڈے مارے گئے جبکہ ان پر سیاہی بھی پھینکی گئی جو کہ ان کے ماتھے اور ہاتھ پر لگی۔
بعدازاں بعد ازاں شہباز گل کا میو اسپتال میں چیک اپ کیا گیا۔ پھینکی گئی سیاہی سے شہباز گل کی بائیں آنکھ متاثر ہوگئی۔