Time 16 مارچ ، 2021
پاکستان

گارنٹی دیں والد کی جان کو ملک میں خطرہ نہیں ہوگا، مریم کا آصف زرداری سے مکالمہ

اپوزیشن اتحاد  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کے سربراہی اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے درمیان سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔

اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جاری ہے جس میں آصف زرداری کے خطاب نے ماحول کو گرما دیا۔ 

سابق صدر نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان تشریف لائیں، لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ والد کی جان کو خطرہ ہے، وطن واپس کیسے آئیں؟ آصف زرداری گارنٹی دیں کہ میرے والد کی جان کو پاکستان میں خطرہ نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے سابق صدر کو جواب دیا کہ میں اپنی مرضی سے یہاں ہوں، جیسے آپ ویڈیو لنک پر ہیں ویسے ہی میاں صاحب بھی ویڈیو لنک پر ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مریم کا کہنا تھاکہ نیب کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے۔

پی پی ذرائع کے مطابق مریم نوازاور آصف زرداری کا مکالمہ ہوا اور مریم نے کہا کہ میرے والد کو جیل میں دو ہارٹ اٹیک ہوئے ہیں، والد کی جان کو خطرہ ہے۔

مزید خبریں :