دنیا
Time 17 مارچ ، 2021

برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کا لندن کی مسجد کا دورہ

برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس نے لندن کی مسجد کا دورہ کیا اور فنسبری پارک میں قائم ویکسی نیشن سینٹر دیکھنے بھی پہنچے۔

شہزادہ چارلس فنسبری پارک میں قائم ویکسی نیشن سینٹر دیکھنے اہلیہ کمیلا پارکر کے ساتھ آئے جہاں انہوں نے عملے سے بات چیت بھی کی، دونوں نے فیس ماسک پہن رکھے تھے۔

اس موقع پر کمیلا پارکر نے بتایا کہ انہوں نے ایسٹرا زنیکا ویکسین لگوائی ہے۔

دوسری جانب والد شہزادہ فلپ کے اسپتال سے گھر منتقل ہونے پر شہزادہ چارلس کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔

خیال رہے کہ شہزادہ فلپ دل کی کامیاب سرجری کے بعد حال ہی میں اسپتال سے گھر منتقل ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :