دنیا
Time 16 مارچ ، 2021

ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ دل کی کامیاب سرجری کے بعد گھر منتقل

شہزادہ فلپ خود چل کر کار میں پہنچے— فوٹو:فائل 

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے شوہر شہزادہ فلپ کو دل کی کامیاب سرجری کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کے 99 سالہ شوہر شہزادہ فلپ کو 4 ہفتوں بعد اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شہزادہ فلپ کو 4 ہفتے قبل انفیکشن ہونے پر مقامی نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج رہے۔

تاہم بعد میں انہیں سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

برطانوی شاہی محل بکھنگم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ فلپ کی دل کی کامیاب سرجری کے بعد گھر منتقل کیا گیا ہے جبکہ انہوں نے اسپتال میں 4 ہفتے گزارے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ شہزادہ فلپ خود چل کر کار میں پہنچے اور انہوں نے بہترین علاج معالجے پر اسپتال کا بھی شکریہ ادا کیا۔ 

واضح رہےکہ شہزادہ فلپ اور الزبتھ دوم کی شادی 1947 میں ہوئی تھی اور دونوں کے 4 بچے ہیں۔

مزید خبریں :