Time 17 مارچ ، 2021
پاکستان

لاہور کے 3 بڑے سرکاری اسپتالوں میں کورونا ویکسین ختم ہوگئی

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے اسپتالوں میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والوں کا رش بڑھ گیا جس کے باعث 3 بڑے سرکاری اسپتالوں میں کورونا ویکسین ختم ہو گئی۔

لاہور کے میو اسپتال، جناح اور سروسز اسپتال میں کورونا ویکسین کا اسٹاک ختم ہوگیا اور ان اسپتالوں کے کورونا ویکسین سینٹرز کو تالے لگ گئے۔

ویکسی نیشن کیلئے آنے والے ہیلتھ پروفیشنلز بھی واپس چلے گئے۔

حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام ( ای پی آئی) حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے سرکاری اسپتالوں کے سوا کسی ضلع میں ویکسین کی کمی نہیں جبکہ 4 ہزار کورونا ویکسین روزانہ ایکسپو سینٹر بھجوائی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 60 سال اور زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری ہے۔ 

اُدھر وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد ایکسپو سینٹر سے ویکسین لگوائیں تاہم اسپتالوں میں سینیئر شہریوں کو ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔ 

مزید خبریں :