18 مارچ ، 2021
ڈسکہ کے ووٹرز نے 19 فروری کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا سب سے زیادہ ذمے دار پاکستان تحریک انصاف کو قرار دیا جب کہ دوسرے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) ذمے دار قرار پائی۔
ایپسوس کے سروے میں 47 فیصد نے پی ٹی آئی اور 12 فیصد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) جب کہ پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 36 فیصد نے تحریک انصاف اور 24 فیصد نے (ن) لیگ پر انگلی اٹھائی۔
گیلپ پاکستان کے سروے میں 32 فیصد افراد نے پی ٹی آئی اور 12 فیصد نے (ن) لیگ کو دھاندلی کا ذمہ دار کہا۔
ایپسوس سروے میں 67 اورگیلپ پاکستان کے سروے میں 60 فیصد افراد نے ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی حمایت کی جب کہ پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 40 فیصد نے دوبارہ انتخاب کی مخالفت کی۔
سروے میں این اے 75 سے 3 ہزار سے زائد ووٹرز کی رائے شامل کی گئی۔