18 مارچ ، 2021
کراچی میں بلوچ کالونی پل کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار اور شہری میں ہاتھا پائی ہو گئی۔
سڑک پر گاڑی کھڑی کرنے کے باعث ہونے والی ہاتھا پائی میں ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کا بے دریغ استعمال بھی کیا گیا۔
جھگڑے کے دوران دوسرے ٹریفک اہلکار نے بھی شہری کی پٹائی کی۔
گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔