20 مارچ ، 2021
ملک میں کورونا سے مزید 42 افراد ہلاک ہو گئے اور 3876 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40946 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3876 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 42 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13799 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 23135 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 27188 ہے۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.4 فیصد رہی۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1446 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 79760 ہو گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 262796 ہوگئی ہے جب کہ 4478 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 195087 ہے اور 5944 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19306 اور ہلاکتیں 203 ہوچکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 78653 اور 2202 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 11483 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 330 افراد انتقال کر گئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4967 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 50843 ہے اور اب تک 539 مریض انتقال کر چکے ہیں۔