Geo News
Geo News

پاکستان

شہزاد اکبر اور کاوہ موسوی کی دوسری ملاقات کس نے کروائی تھی؟

فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ شہزاد اکبر  اور  برطانوی کمپنی براڈ شیٹ کے سی ای او کاوہ موسوی کی دوسری ملاقات وکیل کلائیو اسٹر فورڈ نے کروائی تھی۔

کاوہ موسوی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کلائیو اسٹرفورڈ نے ملاقات کے لیے کوئی کمیشن طلب نہیں کیا تھا جبکہ شہزاد اکبر سے ڈیل کروانے کے لیے ڈیوڈ روز نے ڈھائی لاکھ پاؤنڈ طلب کیے تھے۔

کلائیو اسٹر فورڈ نے کہا کہ پاکستان کے غریب بچوں کے لیے ثالثی کے ذریعے رعایت دلوانے کی کوشش کی تھی۔