20 مارچ ، 2021
پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک مقبول جوڑی اداکار حسن احمد اور ان کی اہلیہ اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنے بچوں کے مذہب سے متعلق بتا دیا۔
اداکار حسن احمد اور سنیتا مارشل 2009 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اداکار جوڑی کے دو بچے بھی ہیں۔
اداکار حسن احمد حال ہی میں اپنی اہلیہ سنیتا مارشل کے ہمراہ ایک ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئے جس میں اداکار جوڑی کا کہنا تھا کہ ان کے دونوں بچے مکمل طور پر مسلمان ہیں۔
سنیتا مارشل کے مطابق حسن سے تعلق کے پہلے روز ہی ہم نے فیصلہ کرلیا تھا کہ ہمارے بچے مکمل طور پر مسلمان ہوں گے۔
سنیتا کا کہنا تھا کہ اگر میرے گھر میں کوئی تقریب کرسمس ہو تو میرے بچے ان تقریبات میں شرکت ضرور کرتے ہیں لیکن چرچ نہیں جاتے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔