Time 10 مارچ ، 2021
انٹرٹینمنٹ

سنیتا مارشل نے اپنے شوہر کی سب سے خراب عادت بتا دی

فوٹو: فائل 

پاکستان فیشن انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈل اور  اداکاری کی دنیا میں بھی اپنا لوہا منوانے والی سنیتا مارشل نے اپنے شوہر کی سب سے خراب عادت بتا دی۔

سنیتا مارشل  اور ان کے شوہر حسن حال ہی میں احسن خان کے شو میں جلوگر ہوئے۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے سنیتا سے پوچھا کہ آپ اپنے شوہر کی سب سے خراب عادت بتائیں جو آپ چاہتی ہیں کہ حسن میں سے نکل جائے۔

میزبان کے سوال کے جواب میں ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل کہتی ہیں کہ ‘حسن بہت ہی غیر منظم ہیں، حسن کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کے کپڑے ہر جگہ پھیلے ہوتے ہیں، جوتے ہر جگہ پڑے ہوتے ہیں‘۔

سنیتا کہتی ہیں کہ ’میرے بچے بھی اتنا گند نہیں کرتے جتنی چیزیں حسن کی پھیلی ہوئی ہوتی ہیں اور  پھر حسن کہتے ہیں کہ میری چیزوں کو ہاتھ مت لگانا تو اگر کپڑے صوفے پر پڑے ہوتے ہیں تو وہ وہیں پڑے رہتے ہیں‘۔

خیال رہے کہ ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل اور اداکار حسن نے 2009 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ 

مزید خبریں :