برطانیہ کیٹیگری بی میں شامل، سی اے اے کا نیا سفری ہدایت نامہ جاری

کیٹیگری بی کے مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے قبل کا ہوگا، نوٹیفکیشن جاری— فوٹو:فائل 

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کورونا وائرس کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت مختلف ممالک کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کردیا گیا جبکہ برطانیہ کو کیٹیگری سی سے نکال کر کیٹیگری بی میں شامل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، چین، جاپان، نیوزی لینڈ اور سعودی عرب سمیت 20 ممالک شامل ہیں اور کیٹیگری اے کے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹیگری سی میں جنوبی افریقا، پیرو، کینیا، برازیل اور پرتگال سمیت 12 ممالک شامل ہیں جہاں سے مسافروں کی آمد اجازت سے مشروط ہے۔

کیٹیگری اے اور سی کے علاوہ باقی تمام ممالک کیٹیگری بی میں ہیں جبکہ کیٹیگری بی کےمسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے قبل کا ہوگا۔

نیا نوٹیفکیشن 23 مارچ سے 5 اپریل 2021 تک نافذالعمل رہے گا۔

مزید خبریں :