Geo News
Geo News

Time 20 مارچ ، 2021
پاکستان

کویتی وزیرخارجہ اور پاکستان کا دورہ کرنے والا وفد بھی قرنطینہ ہوگیا

وزیراعظم نے کویت کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی تھی جس میں ان کے ساتھ دستاویزات کا بھی تبادلہ بھی ہوا— فوٹو: کویتی وزرات خارجہ

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کویتی وزیرخارجہ اور پاکستان کا دورہ کرنے والے کویتی وفد نے بھی قرنطینہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم نے جمعرات کو ویکسین لگوائی اور پھر اسی دن اسلام آباد میں ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح بھی کیا تھا جس میں زلفی بخاری کے علاوہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے حکام بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

اس کے بعد وزیراعظم نے کویت کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں ان کے ساتھ دستاویزات کا بھی تبادلہ بھی ہوا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق وزیراعظم کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ہشاش بشاش ہیں، ان میں کورونا کی علامات بہت معمولی نوعیت کی ہیں۔