ہاتھ پاؤں کٹ جانے کے باوجود داؤد سے شادی کرنے والی بے مثال ثناء

فوٹو بشکریہ برطانوی نشریاتی ادارہ

دنیا بھر میں محبت کے لیے وعدے اور قسمیں تو کوئی بھی کھا سکتا ہے لیکن حقیقی اور لازوال محبت وہی ہوتی ہے جو ہر صورت حال کے باوجود نبھائی جائے اور ایسی ہی ایک بے مثال محبت کی مثال قائم کی ہے لاہور کی ایک لڑکی نے۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں ثناء اور ان کداؤد کی زندگی بھی معمول کے مطابق رواں دواں تھی، دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور  زندگی بھر ساتھ جینے کے عہد وپیمان باندھ رہے تھے۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

نومبر میں داؤد کے گھر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا اور سیڑھیوں سے چھت پر جاتے ہوئے داؤد کے ہاتھوں میں موجود ڈنڈا اوپر بجلی کے تاروں سے ٹکراگیا جس کے بعد ہونے والے دھماکے سے داؤد کا جسم بری طرح جھلس گیا۔

کرنٹ لگنے کے باعث داؤد کا جسم اس قدر شدید متاثر ہوا کہ داؤد کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹرز کو ان کے دونوں بازو اور ایک ٹانگ کاٹنا پڑی۔

داؤد کو تین ماہ بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تاہم داؤد کی زندگی میں ایک بار پھر خوشی کی کرن اس وقت جاگی جب  ثناء اپنے اہل خانہ اور دنیا بھر کے سامنے ان سے شادی کے لیے ڈٹ گئیں۔

ثناء کے گھر والے داؤد کے دونوں بازو اور  ایک ٹانگ کٹ جانے کے بعد ثناء کی ان سے شادی کے حق میں نہیں تھے لیکن ثناء نے ہار نہ مانی اور گھر والوں کو چھوڑ کر داؤد سے شادی کر لی۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

آج ثناء ہر محبت کرنے والے شخص کے لیے ایک مثال بن گئی ہیں جنہوں نے کسی بھی آسائش اور ظاہری خوبصورتی کو پس پشت ڈالتے ہوئے داؤد سے شادی کی، اب ثناء داؤد کا ہرکام خود کرتی ہیں اور ان کی ہر ضرورت کا خیال رکھتی ہیں۔

ثناء کا برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب داؤد کے بازو اور ٹانگ کاٹی گئی تب میں نے ان سے کہا کیا ہوا، خدا نے اگر آپ کے بازو لے لیے ہیں تو دے بھی تو رہا ہے، میں تمہارا بازو بنوں گی، تم کو جو کچھ کرنا تھا، میں تمہارے لیے کروں گی۔

مزید خبریں :