رانی مکھرجی کو آدتیا چوپڑا سے محبت کیوں ہوئی؟

فائل:فوٹو

بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے یش راج فلمز کے سربراہ آدتیا چوپڑا سے محبت کرنے کی وجہ بیان کر دی۔

اگرچہ اداکارہ رانی مکھرجی اور  ان کے شوہر اپنی ذاتی ازدواجی زندگی کو کیمروں کی نگاہوں سے دور  رکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران رانی مکھرجی آدتیا چوپڑا سے ہوئی محبت سے متعلق انکشاف کر چکی ہیں۔

بھارتی میڈیاکو دیے گئے ایک انٹرویو میں رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق ہونے کے باوجود آدتیا چوپڑا کا خود کو محدود رکھنا ہی ان کی جانب توجہ کا باعث بنا۔

رانی مکھرجی کے مطابق ان کی اپنے شوہر سے محبت کی وجہ بھی یہی ہے کہ وہ خود کوانتہائی حد تک ذاتی رکھے ہوئے ہیں۔

رانی نے بتایا کہ انڈسٹری میں کئی سال کا تجربہ رکھنے کے باوجود آدتیا چوپڑا ہی وہ واحد شخص ہیں جن کی وہ عزت کیا کرتی تھیں، آدتیا کا شمار ان کم لوگوں میں ہوتا ہے جن کے اخلاق ،کام کے انداز کے باعث ان کی عزت کرتی تھی اور کرتی ہوں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ خود بھی اپنی ذات کو ذاتی رکھے ہوئے ہیں، یہی وجہ تھی جو ہم دونوں کو ایک بہترین جوڑی بنا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ رانی مکھرجی نے بالی وڈ فلم کے معروف فلمساز  یش راج کے بیٹے آدتیا چوپڑا سے 2014  میں شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی ہے۔

مزید خبریں :