Time 27 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

کرینہ سے شادی سے قبل رانی مکھرجی نے سیف کو کیا نصیحت کی تھی؟

فوٹو: فائل

2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بیبو اور اداکار سیف علی خان کی جوڑی کا شمار بالی وڈ کی مشہور ترین جوڑیوں میں کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں اداکار سیف علی خان کرینہ کپور کے ٹاک شو میں جلوہ گر ہوئے جہاں انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل اداکار رانی مکھرجی نے انہیں نصیحت کی تھی۔

سیف علی خان نے بتایا کہ کرینہ سے شادی سے قبل رانی مکھرجی نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'ایسے برتاؤ کرنا جیسے کہ تم ایک مرد کے ساتھ رشتے میں ہو'۔

رانی مکھرجی کی اس نصیحت کی وضاحت کرتے ہوئے سیف علی خان نے بتایا کہ رانی مکھرجی کا مطلب تھا کہ کرینہ کے ساتھ ہمیشہ برابری کا سلوک کریں اور رشتے میں کبھی بھی صنف کو شامل نہ کرنا۔

سیف علی خان نے کہا کہ رانی مکھرجی اس معاملے میں بالکل ٹھیک ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار سیف علی خان اداکارہ رانی مکھرجی کے ساتھ فلم 'ہم تم' اور 'تارا رم پم' میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

مزید خبریں :