پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی روسی ویکسین کی قیمت کیا ہو گی؟ معاملہ الجھ گیا

فوٹو: فائل

پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی روسی ویکسین اسپوٹنک فائیو کی دو خوراکوں کی کیا قیمت ہو گی، معاملہ الجھ گیا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اسپوٹنک فائیو ویکسین کی دو خوراکوں کی قیمت 8449 روپے طے کی تھی۔

کورونا کی روسی ویکسین درآمد کرنے والوں نے اسپوٹنک فائیو  ویکسین کے لیے حکومت کی طے کردہ قیمت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

درآمد کنندگان کی ناراضی پر حکومت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو قیمت پر نظرثانی کی ہدایت کر دی ہے۔

ایک کمپنی بدھ کو روسی ویکسین کی 50 ہزار خوراکیں پاکستان منگوا چکی ہے جو اس وقت کولڈ اسٹوریج میں رکھی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  وفاقی کابینہ نے نجی کمپنی کی جانب سے روس سے منگوائی گئی کورونا ویکسین کی قیمت فروخت کا تعین کیا تھا۔

مزید خبریں :