Time 22 مارچ ، 2021
پاکستان

انٹرکی طالبہ کے ساتھ 3 ملزمان کی7 ماہ تک مبینہ زیادتی

خیرپور میں ایف ایس سی کی طالبہ نے الزام عائد کیا ہےکہ اسے 3 ملزمان نے7 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا اور زیادتی کی ویڈیو بناکر بلیک میل بھی کرتے رہے۔

 مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی ایف ایس سی کی طالبہ  ملزمان کےخلاف کارروائی کے لیے وومن پروٹیکشن سیل پہنچ گئی۔

 متاثرہ طالبہ کا کہنا تھا کہ اسے ملزمان نے 7 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناکر بلیک میل بھی کرتے رہے، وہ ملزمان کو گھر سے7 لاکھ روپے چوری کرکے دے چکی لیکن وہ مزید پیسے مانگ رہے ہیں۔

 طالبہ کا کہنا تھا کہ ملزمان ویڈیو وائرل کرنے اورگھر والوں کو مارنے کی بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔،تحفظ فراہم کرکے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ 

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ کی جانب سے شکایت ملنے پر ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ایس ایس پی امیر سعود مگسی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تصدیق کے بعد وومن پروٹیکشن سیل میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید خبریں :