عالمی مقابلے میں پڑوسی ملک سے فکسنگ کیلیےکروڑوں روپے کی پیشکش ہوئی،محمد وسیم

پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے انکشاف کیا ہےکہ انہیں 2016 میں ڈبلیو بی سی سلور بیلٹ کے مقابلےمیں  پڑوسی ملک کی جانب سے فکسنگ کے لیے لاکھوں پاؤنڈز کی آفر کی گئی تھی۔

ایک بیان میں  پاکستانی باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب 2016 میں  ڈبلیو بی سی سلور بیلٹ کا ٹائٹل جیتا تھا تو اس وقت انہیں  پڑوسی ملک سے فکسنگ کےلیے لاکھوں پاؤنڈز کی آفر آئی تھی۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ میں ایک محبت وطن پاکستانی کھلاڑی ہوں، میں نے پڑوسی ملک کی جانب سے فکسنگ کی آفر ٹھکرا دی تھی۔

باکسر کا کہنا ہےکہ رواں سال کے آخر یا وسط میں ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ لڑنا ہے اور ایک بار انہیں  پھر اپروچ کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  میں ایک سچا پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ایسا کرنےکا سوچ بھی نہیں سکتا ، میرا پنچ ان لوگوں کے لیے بھی ہے۔

مزید خبریں :