Time 23 مارچ ، 2021
پاکستان

مولانا فضل الرحمان اب 'رینٹ اے کراؤڈ' کے بزنس میں آگئے ہیں، شبلی فراز

پاکستان تحریک  انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہےکہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اب 'رینٹ اے کراؤڈ' کے بزنس میں آگئے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ جو سوچ قانون کو گھر کی لونڈی سمجھے وہ سیاست نہیں کر رہی ہوتی ، عمران خان کی حکومت نہ ڈرتی ہے نہ دبتی ہے ۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے جو بات کی سب کو معلوم ہے کہ وہ نواز شریف اور  ان کے خاندان سے متعلق تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ  براڈشیٹ انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے،رپورٹ کا جائزہ لیں گے، پھر تفصیلات عوام سے شیئر کریں گے۔

مزید خبریں :