قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ، ماشا یونائٹیڈ نےکراچی ویمن کو 35 گولز سے ہرادیا

کراچی میں جاری قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں ماشا یونائٹیڈ نے کراچی ویمن فٹبال کلب کو 35 گولز سے ہراکر نیا ریکارڈ بنادیا۔

تیرہویں ویمن فٹبال چیمپئن شپ کراچی میں جاری ہے، منگل کو کے ایم سی گراؤنڈ پر ہونیوالے گروپ بی کے میچ میں ماشا یونائٹیڈ نے کراچی ویمن فٹبال کلب کو صفر کے مقابلے میں 35 گولز سے ہرایا اور نیا قومی ریکارڈ بنادیا، اس سے قبل واپڈا نے پشاور کو 2008 میں 32 گولز سے ہرایا تھا ۔

ماشا کے اسکواڈ میں شامل نیپالی پلیئر انیتا کے سی نے 16 جب کہ سارو لمبو نے 10گولز اسکور کیے، اریبہ نے 3 جب کہ گیتا رانا، سمروز ثمرین نے دو، دو گول کیے ،نیپال کی گول کیپر انجیلا سوبا نے بھی دو گولز کردیے۔

 میچ میں کراچی ویمن فٹبال کلب کی ٹیم نے آٹھ کھلاڑیوں کے ساتھ آغاز کیا اور اس کے گیارہ پلیئرز بیسویں منٹ میں مکمل ہوسکے تھے۔

اس سے قبل گروپ اے کے میچ میں ہزارہ  فٹبال اکیڈمی نے گلگت کلب کو ایک ۔ صفر سے ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی،فاتح ٹیم کی ذوہرہ ناصر نے فیصلہ کن گول کیا۔

 ایک اور میچ میں ایچ ای سی نے سیالکوٹ کو دس۔ صفر سے شکست دی،فاتح ٹیم کی انمول حرا نے تین جکہ سدرا اور سمانا بیگ نے دو، دو گولز کیے۔

مزید خبریں :